وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل تہران پہنچیں گے
شیعیت نیوز : ایرانی صدر کے مشیر مہدی سنائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل پیر کو ڈاکٹر پزشکیان، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی کریں گے، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔
مہدی سنائی نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں، اور گزشتہ برس باہمی تجارت کا حجم تین ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ ان کے مطابق رواں برس اس تجارتی حجم میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے میزائل حملوں نے امریکہ کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان خطے کے استحکام اور پائیدار امن کے لیے مستقل مشاورت جاری ہے، اور یہ سفارتی تعاون آئندہ بھی مختلف شعبوں میں جاری رہے گا۔







