اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں ہونے والی ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا

شیعیت نیوز : ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا ملاقات کرنیوالے کے پی کے طلبہ کے وفد سے کہنا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن ہمارا پہلا انتخاب ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

بھارت نے سوچا تھا ہم حملہ کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا۔

اللہ کے کرم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی، وہ تمام حکمت عملی جو ہندوستان اور مودی نے بنائی تھی، ہم نے اس کو ایک ایک کرکے غلط ثابت کیا۔

مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔

6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا۔

ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، اگر تم نے دوبارہ یہ حماقت کی تو ہمارا جواب اس سے بھی شدید ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب کے زیر اہتمام 8 روزہ تربیتی ورکشاپ لاہور میں اختتام پذیر

اس خطے اور پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے۔

جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا خیبر پختونخوا اور پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، یہ دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں۔

دہشتگرد کہتے ہیں شریعت میں اجازت ہے کہ آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہو سکتے، یہ اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں جہاں کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے۔

افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے، جن کو ہندوستانی پیسہ دیکر خریدتا ہے اور پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button