اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، سابق امریکی وزیر خارجہ

24 مئی, 2025 10:19

شیعیت نیوز : امریکی سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیل تنہا ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ نہیں کرسکتا۔

اگرچہ تل ابیب ان تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تاہم ایسی کسی بھی کارروائی کے خطے میں سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

جان کیری نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تناظر میں موجودہ امریکی صدر کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ صدر ٹرمپ ایک بہتر معاہدے تک پہنچ سکیں گے۔

میں خوش ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی ویتیکن وزیراعظم سے ملاقات، غزہ پر مظالم کے خاتمے پر زور دیا

کیری نے مزید کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاہدے سے باہر نکلے، جو ایران کے جوہری ہتھیاروں کے امکانات کو ختم کرچکا تھا۔

تاہم اب یہ اطمینان بخش بات ہے کہ صدر دوبارہ مذاکرات کی راہ پر ہیں، اور امید ہے کہ وہ ایسا معاہدہ حاصل کریں گے جو پچھلے معاہدے کے معیار پر پورا اُترے۔

جان کیری کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر پانچویں دور کی بالواسطہ بات چیت گزشتہ روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوئی۔

8:13 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔