علامہ شبیر حسن میثمی کا وفائے عہد کا کارواں جاری، بھکر میں شاندار استقبال

24 مئی, 2025 09:43

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے مسلسل دشوار راستوں سے دن رات ملت جعفریہ کے استحکام، دفاع پاکستان و تحفظِ عزا کے دورہ جات جاری ہیں۔ پنجاب بھر میں مومنین کا شاندار و تاریخی انداز میں اپنے محبوب رہنماء کا استقبال جاری ہے۔

"وفائے عہد کی بے مثال داستان” — اس ضمن میں ضلع بھکر میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل کی آمد پر اہل علاقہ، علمائے کرام اور تنظیمی رفقاء نے وطن عزیز پاکستان کے پرچم کے سائے تلے بھرپور شاندار استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ نصاب تعلیم ملت جعفریہ اور محبان اہل بیت اہل سنت کے لیے ناقابلِ قبول ہے، علامہ مقصود ڈومکی

سیکرٹری جنرل نے مختلف امور، بالخصوص مقامی حالات پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا:

"پاکستان ہمارا وطن ہے، اس پر ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے۔ دنیا ہماری پاک افواج کی ایمانی قوت کا عملی مظاہرہ دیکھ چکی ہے، اللہ پاک ہماری سرزمین کی حفاظت فرمائے، آمین۔”

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا:

"عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہمارا شرعی فریضہ ہے، اس کے خلاف کوئی بھی چیز قابل برداشت نہیں۔ عزاداری اس ملک میں امن و امان اور بقا کی علامت ہے، لہٰذا اس محرم الحرام 1447ھ کو بھرپور انداز میں منائیں اور عزاداری کے پیغام کو عام کریں، اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو، والسلام۔”

کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ نے بھی مفصل خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔

10:15 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔