اہم ترین خبریںیمن

آج فلسطین تو کل کوئی اور ملک ان شعلوں کی زد میں ہوگا، یمن سپریم سیاسی کونسل

مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے سامنے مزاحمت، صرف ایک گروہ یا ملک کی ذمے داری نہیں

شیعیت نیوز : یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط” نے کہا کہ خطے کے موجودہ منظر نامے میں مشترکہ دشمن کے ساتھ ہمارا تصادم ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ اسرائیل اور اس کے حواری صرف غزہ یا فلسطین پر ہی قبضہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اُن کی موجودہ پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ لبنان، یمن و ایران سمیت تمام عالم اسلام کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے موجودہ تنازعہ کے بارے میں مختلف زاویوں سے بات کی۔

مہدی المشاط نے کہا کہ اگر آج فلسطین آگ کے زد میں ہے تو کل کوئی اور خطہ جنگ کے شعلوں میں ہو گا۔

اس وقت امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے سامنے مزاحمت، صرف ایک گروہ یا ملک کی ذمے داری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض رژیم اور اس کے حامیوں کا مقابلہ، ایک مشترکہ ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی آمد اور خطاب

کسی بھی قسم کی خاموشی اور بے حسی صیہونی جارحیت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین پر یمن کے مضبوط موقف کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام وسائل غزہ کی حمایت کے لئے حاضر ہیں۔

یمن کسی بھی نئی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

آخر میں انہوں نے یمن کی داخلی یکجہتی کو مقاومت کا ایک راستہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے بغیر استقلال ممکن نہیں۔

ہم اپنی وحدت کو برقرار رکھیں گے تاکہ اپنی سرزمین سے بیرونی عناصر کو نکال باہر کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button