اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جنرل اور اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاہو حکومت پر سنگین تنقید

غزہ میں قبضے سے روزانہ ہلاکتیں ہوں گی، حکومت فاشسٹ ہے، اپوزیشن لیڈر یائر گولن

شیعیت نیوز : عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج کے سابق جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو اسے روزانہ راکٹ حملوں، چھاپہ مار کارروائیوں اور سنائپر فائرنگ جیسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنرل بریک نے کہا کہ:

"غزہ میں مسلسل فوجی موجودگی کے نتیجے میں بغیر کسی فیصلہ کن فتح کے متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہو سکتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : شہید رئیسی کے دل و دماغ میں ہمیشہ فلسطینی مقاومت زندہ تھی، سربراہ حزب اللہ

دوسری جانب صیہونی اپوزیشن لیڈر یائر گولن نے بھی موجودہ جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ:

"نیتن یاہو حکومت عالمی برادری کی نگاہ میں ایک نفرت انگیز رژیم بن چکی ہے، جو عام شہریوں، بچوں اور بے گناہ لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔”

یائر گولن نے نیتن یاہو کابینہ کو "فاشسٹ انتظامیہ” قرار دیا اور کہا:

"اس کابینہ کے اکثر اراکین انتقامی ذہنیت رکھتے ہیں، اخلاقیات سے عاری ہیں اور اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔”

ان سخت بیانات پر صہیونی حکام میں شدید اضطراب دیکھا گیا، اور اسرائیلی وزیر خارجہ گعون ساعر نے ردعمل میں کہا:

"ایسے بیانات ناقابلِ معافی ہیں اور ان سے یہود دشمنی کو فروغ ملتا ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button