صدر ایران کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر گفتگو
ایران کے صدر نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایران کی آمادگی پر زور دیا

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کیا۔
ایران اور عراق کے تعلقات آج اور کل تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ ہزاروں سال پرانی گہری روایات اور بنیادوں پر استوار ہیں۔
ہم تجارت، صنعت، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں اپنے رابطوں کو بڑھا سکتے ہیں۔
اگر امریکی حکومت ایران میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں اپنے دعوے میں سچی ہے تو ہم انہیں اس مسئلے پر یقین دلائیں گے۔
لیکن ایران کبھی بھی طاقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا اور اپنی قوم کو جوہری صنعت اور صحت کے شعبے میں پرامن کامیابیوں سے محروم نہیں کرے گا۔
ہم اپنی قوم کی ترقی کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتے اور نہ ہی کسی دباؤ کو خاطر میں لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست ہوئی ہے، امریکی وزیر دفاع کا اعتراف
ایرانی صدر نے دواسازی، زرعی اور صنعتی میدان میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تجربات اور کامیابیوں سے دیگر اسلامی ممالک اور پڑوسیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔
اس ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات انتہائی سازگار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاملات میں وسعت آئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں بالخصوص ٹرانسپورٹیشن اور ریلوے کے شعبوں کی تکمیل کے سلسلے میں عراقی حکومت کے عزم پر زور دیا۔
آج ہمارے اور ایران کے درمیان کوئی سرحد نہیں ہے، ہر سال لاکھوں ایرانی اور عراقی زائرین محبت اور عقیدت کے ساتھ مقدس مزارات کی زیارت کرتے ہیں، یہ مذہبی تعلقات دونوں ممالک کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔