لال مسجد میں ہنگامہ، مولوی عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو زانی کہہ کر بندوق تان لی
شیعیت نیوز : اسلام آباد کی لال مسجد کے مشہور زمانہ برقعہ پوش مولوی عبدالعزیز طیش میں آگئے اور رنگین مزاج مفتی عبدالقوی پر بندوق تان کر گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے شوخ و چنچل مفتی عبدالقوی، جو آئے روز اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، اس بار لال مسجد کے برقعہ پوش مولوی عبدالعزیز سے ملنے جا پہنچے۔
جس پر برقعہ پوش مولوی عبدالعزیز طیش میں آ گئے اور ہاتھ میں خودکار بندوق اٹھا کر رنگین مزاج مفتی عبدالقوی پر چڑھ دوڑے اور انہیں انتہائی زلت آمیز رویے کے ساتھ فوراً مسجد کی حدود سے نکل جانے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں 28 دن سے لاپتہ، حکومتی خاموشی تشویشناک
برقعہ پوش مولوی عبدالعزیز کا مؤقف تھا کہ رنگین مزاج مولوی عبدالقوی اسلامی احکامات کی غلط تشریح کرتا ہے اور شریعت سے متعلق متنازعہ بیانات دیتا ہے، جبکہ کئی خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کی ترغیب دیتا ہے لہٰذا یہ سزا کا مستحق ہے۔
برقعہ پوش مولوی عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو متنبہ کیا کہ اگر وہ آئندہ یہاں آئے تو انہیں باندھ کر سزا کے طور پر کوڑے لگوائے جائیں گے، جس پر مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ گئے اور اپنی جوتیاں اٹھا کر فوراً لال مسجد کی حدود سے باہر نکل گئے۔







