اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں 28 دن سے لاپتہ، حکومتی خاموشی تشویشناک

علمائے ملت کی رہائی کی اپیل، وزارت خارجہ اور ایمبیسی کی مجرمانہ غفلت پر شدید ردعمل

شیعیت نیوز : پاکستان میں گلگت بلتستان کے علاقے نگر خاص سے تعلق رکھنے والے اور کوئٹہ میں رہائش پذیر معروف عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کو سعودی عرب کے طائف ایئرپورٹ سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق علامہ غلام حسنین وجدانی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے کہ 19 اپریل 2025 کو سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ علامہ غلام حسنین وجدانی کو سعودی عرب میں گرفتار و لاپتہ ہوئے آج 28 دن گزر چکے ہیں، لیکن پاکستانی وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی ٹھوس عملی اقدامات نہیں کیے جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ محمد حسن جعفری کے اعزاز میں عشائیہ، علمائے کرام کی بھرپور شرکت

یاد رہے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی، جو کوئٹہ میں امام جمعہ بھی ہیں، کو تین سال قبل "سی ٹی ڈی” نے بھی اس وقت بلاجواز گرفتار کیا تھا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ کی ایک سڑک پر موجود تھے۔

علامہ غلام حسنین وجدانی کے اہل خانہ اور علمائے ملت جعفریہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب میں بلاجواز گرفتار پاکستانی عالم دین کو فی الفور رہا کروایا جائے اور وطن واپس لایا جائے، بصورت دیگر ان کی رہائی کے لیے پاکستان میں موجود سعودی ایمبیسی کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button