پاک بھارت جنگ، پاک فضائیہ نے 3 بھارتی جہاز مار گرائے
پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے، پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے

شیعیت نیوز : بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 3 جہاز گرا دیے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔
پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے 2 رافیل جہاز اور ایک SU-30 مار گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکزی صدر آئی ایس او
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔