اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات
پاک ایران سرحدی سیکیورٹی تعاون اور خطے کے امن پر تفصیلی تبادلہ خیال

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکانزم پر نظرثانی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ایران کی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسحاق ڈار
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔