ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد کی آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات

05 مئی, 2025 18:20

شیعیت نیوز : مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات مرکزی انجمن امامیہ کے دفتر میں ہوئی، ملاقات میں علاقے کے مسائل، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سمیت ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ وفاق المدارس الشیعہ کا سربراہ وفاق المدارس السلفیہ کی وفات پر اظہار افسوس

بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے آغا سید راحت حسین الحسینی کے ہمراہ شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی خان، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم، ڈاکٹر مشتاق حکیمی، حاجی غلام عباس، الیاس صدیقی، سید مبارک کاظمی، مولانا اسحاق، عارف قمبری، برادر عمران سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

6:48 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔