سربراہ وفاق المدارس الشیعہ کا سربراہ وفاق المدارس السلفیہ کی وفات پر اظہار افسوس

05 مئی, 2025 13:05

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور سیاسی خدمات عیاں ہیں۔

انہوں نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ان کے انتقال سے یقینی طور پرمسلک اہلحدیث کا بہت نقصان ہوا اور دینی طبقے خاص طور پر مسلک اہل حدیث میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے کوئی حملہ کیا تو خطے میں تمام امریکی اڈے ہمارے ہدف ہونگے، ایرانی وزیر دفاع

وہ تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

سیاست اور تعلیم و تربیت کے میدان میں بھی پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ہم ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، وہ ایک تاریخ تھے۔

ہم مسلک اہلحدیث کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

5:21 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔