اہم ترین خبریںایران

امریکہ نے کوئی حملہ کیا تو خطے میں تمام امریکی اڈے ہمارے ہدف ہونگے، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا

شیعیت نیوز : امریکہ اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل ’قاسم بصیر‘ کی رونمائی کی ہے جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا اور تھاڈ، پیٹریاٹ اور اسرائیل جیسے مختلف فضائی دفاعی نظاموں سے محفوظ ہوگا اور اس کی رینج 1200 کلومیٹر ہے۔

ایرانی وزیر دفاع کے انٹرویو کے دوران میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی نشر کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

میزائل کا تجربہ گزشتہ ماہ 17 اپریل کو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی، پاک فوج کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

صہیونی اسرائیلی حکومت کے خلاف گزشتہ سال کی دو انتقامی کارروائیوں، جنہیں سچا وعدہ ایک اور دو کا نام دیا گیا تھا، کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد یہ میزائل بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے امریکیوں کو متنبہ کیا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

جنرل عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ ہم ان کے مفادات اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ کریں گے اور ہم اس سلسلے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی حد دیکھیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے دشمن نہیں ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی سرزمین پر امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button