فارم 47 کے نمائندگان تہذیب اور اخلاقی اعتبار سے بھی گرے ہوئے ہیں، علامہ علی حسنین
پی بی 40 پر مسلط نمائندے کا بلوچستان اسمبلی میں سیاسی مخالفین کیلئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال انتہائی غیر مناسب ہے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نام نہاد نمائندوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف غیر منتخب ہیں، بلکہ تہذیب اور اخلاقی اعتبار سے گرے ہوئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں نام نہاد نمائندوں کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل مذمت ہیں۔
عوامی حلقوں میں شکست خوردہ اور مسترد شدہ عناصر مداری بن کر عوام کا دل نہیں جیت سکتے ہیں۔
حلقہ پی بی 40 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حلقے پر مسلط کردہ نام نہاد نمائندہ حلقے سے غائب اور عوامی مسائل سے بے سروکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نریندر مودی پہلگام کے جعلی کھیل میں رسوا ہو چکا ہے، لیاقت بلوچ
ایسے میں اسمبلی فلور پر سیاسی مخالفین کے لئے توہین آمیز الفاظ کا استعمال نہ صرف فارم 47 کے مسلط کردہ نمائندے کی اخلاقی اقدار اور اصلیت کو عیاں کرتا ہے، بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عوامی نمائندگی کے دعویدار غیر مہذب افراد کو بات کرنے کا سلیقہ تک نہیں آتا۔
عوام نے روز اول سے ہی موصوف کو فارم 47 کا جعلی نمائندہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، آج بھی عوام کا یہی موقف ہے کہ اسمبلی میں بیٹھنے والے جعلی نمائندے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے لوگ ہیں۔
انہیں اپنے ذاتی مفادات سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔