اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسحاق ڈار نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے مسقط مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

شیعیت نیوز : پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں حالیہ صورتحال سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور مودی سرکار کا گٹھ جوڑ، عالمی سلامتی کے لیے نیا خطرہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز اقدام سے خبردار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں کل منعقد ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button