سعودی ولی عہد کا اسرائیلی جارحیت روکنے اور ایران کی حاکمیت کے احترام کا مطالبہ
شیعیت نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فارسی اور عربی زبان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
بن سلمان نے اس پیغام میں کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر فلسطین اور لبنان میں ہمارے بھائیوں پر اسرائیل کے حملے بند کروائے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی جنگ امریکیوں کو مہنگی پڑے گی، انتقام لیں گے: علی حمود المشکی
سعودی ولی عہد نے بیان میں مزید کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ اسلامی جمہوری ایران کی حاکمیت کا احترام کرے اور اس کی سرزمین پر حملہ نہ کرے۔
یہ پیغام ولی بن سلمان سے منسوب ایک غیر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری ہوا ہے۔







