اہم ترین خبریںایران

ایرانی بحریہ کا جدید ڈرون کیریئر امریکی ماڈلز سے بہتر قرار

خلیج فارس میں امریکی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیں گے، ایڈمرل تنگسیری

شیعیت نیوز : ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل تنگسیری نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور بحریہ کی فوجی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی نے وزارت دفاع کے تعاون سے مختلف قسم کے میزائل، ڈرونز اور آبدوزیں تیار کی ہیں جو جدید جنگی چیلنجز سے نمٹ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایڈمرل تنگسیری نے شہید باقری ڈرون کیریئر کی تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کثیر المقاصد جہاز ہے جو بحری اڈے کی سہولت رکھتا ہے، نیز یہ 14 میزائل لانچرز پر مشتمل دو میزائل گروپس کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا جہاز بنایا ہے جو کارکردگی میں اسی طرح کے امریکی ماڈلز سے بہتر ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر ہم اس کی نقاب کشائی کر سکتے ہیں۔

ایڈمرل تنگسیری نے خلیج فارس کے پانیوں میں ایران امریکہ تصادم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آج امریکہ ہمارے آئل ٹینکرز پر حملہ نہیں کر سکتا اور اگر ایسا ہوا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ خلیج فارس میں ہم پر حملہ نہیں کر سکتا کیونکہ ہم ان کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button