دہشتگرد پاک ایران تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

15 اپریل, 2025 20:25

شیعیت نیوز : ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک ایران برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی برادر ملک ہے، لہٰذا ایران حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

قرارداد میں واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

4:45 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔