اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پائلٹوں کا غزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ، کمانڈر برہم

سینکڑوں پائلٹس کا دستخط شدہ خط: جنگ سیاسی مفادات کی خاطر، قیدیوں اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

شیعیت نیوز : سینکڑوں اسرائیلی پائلٹوں نے فضائیہ کے کمانڈر کو بھیجے گئے ایک خط میں غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی پائلٹوں کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ بنیادی طور پر سلامتی کے بجائے سیاسی مفادات کی پیروی کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ جاری رکھنے سے نہ صرف مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے اسرائیلی قیدیوں کی جان کو خطرہ جب کہ فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی نئی جوہری کامیابیاں، قومی دن پر تین اہم شعبوں میں پیشرفت کا مظاہرہ

اسرائیلی میڈیا نے آگاہ کیا ہے کہ اس خط پر ایئر فورس کے کمانڈر ٹومر بار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کنندگان کو ملٹری سروس سے برخاستگی کی دھمکی دی اور اس اقدام کی چھان بین کے لیے آرمی چیف کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بتایا کہ اس خط پر فضائیہ کے سینکڑوں اہلکاروں نے دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button