اہم ترین خبریںایران

امریکہ کی نئی پابندیاں: ایران کے پانچ ادارے اور ایک فرد نشانہ

امریکہ کا جوہری ہتھیاروں کا الزام، اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی پروگرام کو پرامن قرار

شیعیت نیوز : امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے کنٹرول غیر ملکی اثاثہ جات نے ایران کے پانچ اداروں بشمول اٹامک انرجی ایجنسی اور سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کمپنی TESA اور ایک شخص پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا عزم: سائنسدانوں کی شہادتوں سے ایران کمزور نہیں ہوگا

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کا الزام دہرایا، جبکہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ایرانی جوہری پروگرام پرامن اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی مکمل نگرانی میں ہے۔

واشنگٹن کی یہ پابندیاں ہفتے کے روز عمان میں ایران اور امریکی نمائندوں کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے چند روز قبل لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button