اہم ترین خبریںایران

جنرل پوردستان کا امریکہ کو سخت پیغام: حملے کی صورت میں ناقابلِ تلافی جواب دیا جائے گا

ایرانی فوج کے اسٹریٹجک سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج ہر خطرے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو احمقانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا ہوگی

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، یہ خطرات اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے موجود ہیں اور اس لیے ہم ان سے بالکل بھی خوف زدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور ہم خطے میں تمام خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر

جنرل پوردستان نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے مسلح افواج کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی ہمارے لیے خطرات ہیں، تاہم وہ ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے پاس ماضی کی نسبت بہت زیادہ آپریشنل تیاریاں موجود ہیں۔

جنرل پوردستان نے مزید کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے حماقت کی تو انہیں ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button