ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، روس کی ثالثی کی پیشکش
کریملن نے جوہری تنازع پر پرامن حل کے لیے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکراتی کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا

شیعیت نیوز : روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کو حل کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔
اس سے قبل روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور ایسا نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین کا جوہری مذاکرات پر سہ فریقی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن، سیاسی اور سفارتی طریقوں سے ہی حل کیا جانا چاہیے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے حالات سازگار بنائے جا سکتے ہیں، تاہم صرف ارادے کی ضرورت ہے۔
روس کی جانب سے ثالثی کی یہ پیشکش ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مسئلے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایران نے امریکہ کو ناقابلِ اعتماد قرار دیتے ہوئے براہ راست مذاکرات کی تجویز سختی سے مسترد کر دی ہے۔