اہم ترین خبریںایرانروس

ایران، روس اور چین کا جوہری مذاکرات پر سہ فریقی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوگا

مغربی تعصبات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور پائیدار حل تلاش کرنے پر اتفاق

شیعیت نیوز : تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق روس، چین اور ایران کا سہ فریقی اجلاس 7 سے 8 اپریل کو ماسکو میں ہوگا۔

ٹاس نیوز نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سہ فریقی مشاورت کی طرف اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر

اس سے پہلے، روسی وزارت خارجہ نے آگاہ کیا تھا کہ فریقین نے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مغربی تعصبات سے نمٹنے کے لیے "قابل عمل اور پائیدار مذاکراتی حل” تلاش کرنے پر اپنی کوششیں مرکوز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button