خلیجی ممالک کا امریکہ کو دھچکا: ایران کے خلاف فضائی حدود کے استعمال پر پابندی

03 اپریل, 2025 19:24

شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بمباری کی دھمکی کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت نے امریکی جنگی طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

مغربی میڈیا "مڈل ایسٹ آئی” کے مطابق، ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ "خلیجی ممالک نے امریکہ کو واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران کے خلاف لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے”۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی-صیہونی حملے خطے کے خلاف شیطانی جنگ ہیں، حزب اللہ

خلیجی ممالک کا یہ فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو فوجی حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، "خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کا انکار ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے”۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو جوہری معاہدے کی مذاکراتی میز پر لانے کے لیے طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی، جس کے جواب میں ایران نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ خلیجی ممالک کی طرف سے فضائی پابندی کو خطے میں امریکی اثر رسوئي میں کمی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

1:36 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔