اہم ترین خبریںایرانیمن

ایرانی صدر کی یمنی قوم کو عید کی مبارک باد، مکمل حمایت کا اعلان

یمنی عوام کی بہادری کو سراہا، امریکی جارحیت کے ناکام ہونے کی پیشگوئی

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یمنی قوم کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

یمنی چینل المسیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی قوم سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن دشمن کو خوفناک سرپرائز دے گا، یمنی وزیر دفاع

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی المسیرہ چینل سے گفتگو میں تمام مسلمانوں، خصوصاً یمنی قوم کو عید کی مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یمنی عوام نے بہادری اور استقامت کے ساتھ اپنا دفاع کیا ہے۔ یمن پر امریکی جارحیت ناکام ہوگی، کیونکہ گزشتہ دس سالوں میں یمنی عوام کی مزاحمت کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یمنی قوم کو حملوں اور جارحیت کے ذریعے شکست دینا ناممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button