ایم ڈبلیو ایم کا اہم فیصلہ: موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم مسترد، 1975 کے طرز پر نئے نصاب کا مطالبہ
"نصاب کمیٹی کا اجلاس، اسلامیات کے موجودہ تکفیری نصاب پر سخت تنقید"

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی نصاب تعلیم کمیٹی کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہوئے 1975 کے طرز پر متفقہ قومی نصاب تعلیم کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
بھی پڑھیں: پوری قوم 27 رمضان کو فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اجلاس میں علامہ ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے سات کروڑ شیعیان حیدر کرار موجودہ تکفیری نصاب کو رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسلامیات کے نصاب میں شیعہ نقطہ نظر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عید کے بعد نصاب تعلیم سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ایک ہینڈ بلٹ شائع کیا جائے گا جس میں ملت جعفریہ کا نقطہ نظر واضح کیا جائے گا۔
اجلاس میں ممتاز عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔