اہم ترین خبریںایرانیمن

ٹرمپ کا لہجہ نرم، ایران اور یمن کے خلاف دھمکیوں میں کمی

یمنی فوج کے حملوں کے بعد ٹرمپ کے بیانات میں تبدیلی

شیعیت نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ دنوں ایران اور یمن کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔

یمنی فوج کی جانب سے امریکی بحری بیڑے اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کے بعد صدر ٹرمپ کا لہجہ بدل گیا ہے۔ ان کے تازہ ترین بیانات ایران اور یمن کے حوالے سے ان کے دھمکی آمیز لہجے میں نرمی کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب کا پیغام

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے انصاراللہ یمن کی حمایت میں کمی کی ہے، تاہم انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ایران اب بھی بڑی مقدار میں اسلحہ انصاراللہ کے ہاتھوں میں پہنچا رہا ہے۔ ایران کو فوراً یہ عمل روک دینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button