اہم ترین خبریںپاکستان

ایام شہادت مولا علیؑ میں خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علیؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ایام شہادت مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری کی زیر صدارت علماء کرام، ماتمی، انجمنوں اور انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع بھر میں یوم علیؑ کی مناسبت سے ہونے والی مجالس عزاء اور جلوسہائے عزاداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علیؑ کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

بلوچستان، کے پی کے اور ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکے اور علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی سلامتی کا بند کمرہ اجلاس، دہشتگردی سے نمٹنے کا اعادہ کیا گیا

جبکہ سندھ میں بھی چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور بدامنی عروج پر ہے۔

یوم علیؑ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگراموں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائی جائے، جبکہ جلوسہائے عزاداری کے روٹس کی صفائی اور لائٹنگ کا بروقت اہتمام کیا جائے۔

سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پولیس اور رینجرز کی معاونت کے لئے اسکاؤٹس کے جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان قیام امن کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button