قومی سلامتی کا بند کمرہ اجلاس، دہشتگردی سے نمٹنے کا اعادہ کیا گیا
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نےشرکت کی

شیعیت نیوز : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نےشرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے۔
میں یہاں بیٹھ کر اس ناسور کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔
ہم نے ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او ضلع خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی، ضلع بھر کے نمائندگان کی شرکت
دہشت گردی کے خلاف ریاستی کارروائیوں کو قابلِ ستائش اور قابلِ فخر قرار دیا اور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو قوم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی۔
پارلیمانی کمیٹی کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس میں بلوچستان میں عسکریت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی موجودرہے۔