اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور، کالعدم دہشتگرد تنظیم کے دہشتگرد کو 14 سال کی قید سزا سنا دی گئی

ملزم وحید اللہ سکنہ سربند کو سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا تھا

شیعیت نیوز : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14 سال قید کی سزا دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد اقبال خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : یوم علیؑ پر سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم وحید اللہ سکنہ سربند کو سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار کیا تھا۔

ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا تھا جبکہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور جرم بھی ثابت ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button