سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، ضلع خیبر میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز : ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آج 17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : خانوادہ شیعہ لاپتہ عزاداران کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔







