مرکزی صدر آئی ایس او کی ہمدرد ہاؤس ملتان میں افطار ڈنر پر شرکت اور خطاب
شیعیت نیوز : ادارہ خودی رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام چلنے والے ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : گزشتہ دو ماہ سے علمائے کرام کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ توبہ، ماہ مغفرت، یہ مہینہ جہاں دیگر مناسبتوں سے معتبر ہے وہیں یہ مہینہ اقبلہ اول کی آزادی کے ساتھ بھی منسلک ہے۔
ہمیں اس مہینے قبلہ اول بیت المقدس کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔







