گزشتہ دو ماہ سے علمائے کرام کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر

16 مارچ, 2025 21:47

شیعیت نیوز : سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے سوشل میڈیا پر تکفیری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والے عالم دین مفتی عبدالباقی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ جید عالمِ دین، مفتی عبد الباقی نورزئی کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

یہ امر نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے علمائے کرام کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ علماء محاذ کی جانب سے ولادت امام حسنؑ پر سیمنار کا انعقاد

آج ہی نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جو ایک المناک سانحہ ہے۔

‏ملک میں جاری اس دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں حکومت اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں، جو باعثِ تشویش ہے۔

اللہ رب العزت پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے اور دشمنانِ وطن کو نیست و نابود کرے۔

8:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top