اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ علماء محاذ کی جانب سے ولادت امام حسنؑ پر سیمنار کا انعقاد

متحدہ علماء محاذ کی جانب سے ولادت امام حسنؑ پر سیمنار کا انعقاد، سیمنار سے تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ کا خطاب

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کی کی میزبانی اور مرکزی بانی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں امام حسنؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے قرآن و سنت کی روشنی میں نواسۂ رسولؐ سردار جنت امام حسنؑ مجتبیٰؑ کے فضائل و مناقب بیان کئے اور آپ کی عظیم شخصیت کو اتحاد بین المسلمین کیلئے نمونہ عمل قرار دیا۔

بحیثیت پانچویں خلیفہ راشد کے آپ کی خلافت کو نبی کریمۖ کی بشارت اور اتحاد و اصلاح امت مسلمہ کا وسیلہ اور آپ کی بے مثل قیادت اور اتحاد امت کے منہج کو اسلامی سیاسیات کا روشن ترین زاویہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام ہر پہلو سے شبیہ رسولﷺ تھے، علامہ مقصود ڈومکی

امام حسنؑ کی سیرت و کردار کا ہر پہلو امت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔

نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول صلح کل سیدنا امام حسنؑ نے اپنے دور خلافت میں نامساعد حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دشمنان دین و اہل بیتؑ کے خلاف ابھرتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی نے امام حسنؑ کی شان میں منقبت پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button