امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام ہر پہلو سے شبیہ رسولﷺ تھے، علامہ مقصود ڈومکی

16 مارچ, 2025 20:17

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت طیبہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

پیغمبرﷺ نے آپ کو کائنات کا سردار اور جوانان جنت کا سردار قرار دیا۔

ان خیالات کا اظیار انہوں نے جیکب آباد میں حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں تنویر عباس برڑو کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد کے موع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام سیرت و صورت اور گفتار و کردار میں شبیہ رسولﷺ تھے۔

آپ سید الانبیاء کی سیرت اور کردار کا عکس تھے۔ امام حسن علیہ السلام علم و حکمت کا خزانہ تھے۔

آپؑ کی احادیث اور نصیحتیں آج بھی زندگی کے ہر پہلو میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے اپنے نانا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دشمن سے صلح کی۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر فاتحہ خوانی

آپؑ نے اپنی صلح کے ذریعے دشمن کے کردار کو بے نقاب کیا۔ آپؑ کے اخلاق اور برتاؤ نے دوست و دشمن سب کو متاثر کیا۔

دشمن بھی آپ کے حسن سلوک کی گواہی دیتے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے رویے میں نرمی، محبت اور برداشت پیدا کریں۔

اپنی بے مثال سخاوت کے باعث آپ علیہ السلام کو کریم آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا جاتا ہے۔

آپؑ نے اپنا سب کچھ راہ خدا میں غرباء اور فقراء میں تقسیم کر دیا۔

آپؑ نے سواری کے ہوتے ہوئے پیدل حج کئے۔

11:34 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top