مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر فاتحہ خوانی
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کر جانے والے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔
اس موقع پر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، ریجنل صدر آئی ایس او ملتان ریجن سید احتشام حیدر، علامہ سید طاہر عباس نقوی، وحدت یوتھ ملتان کے رہنما محمد حسن حیدری، مولانا علی رضا حسینی اور دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج کی امریکی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی
بعدازاں مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے بزرگ عالم دین کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔
سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔







