حزب اللہ کی یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت
حزب اللہ نے جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل ظاہر کیا

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک، یمن میں امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کی مذمت کرتی ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ یمن کو فلسطینی قوم کی حمایت سے باز رکھنے کی مایوس کن کوشش ہے۔
بھی پڑھیں: ایران اور آرمینیا کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو: قفقاز میں امن معاہدے پر تبادلہ خیال
حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن میں عام شہریوں اور اہم مراکز کو نشانہ بنانے سے ایک بار پھر امریکی حکومت کا اصلی اور مکروہ چہرہ آشکار ہو گیا ہے۔ یہ حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کی آزاد اقوام اور مزاحمتی گروہوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ امریکی صہیونی منصوبے کے خلاف متحد ہو جائیں۔