اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا جامعہ حقانیہ کا دورہ: مولانا حامد الحق حقانی شہید کی رحلت پر تعزیت

وفد نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل/لیگل ایڈوائزر قائد محترم جناب سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ پر مشتمل مرکزی وفد نے جامعہ حقانیہ کے نائب مہتمم اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی شہید کی رحلت پر تعزیت کے لیے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔

وفد نے مولانا حامد الحق کے فرزند مولانا عبدالحق ثانی، ان کے بھائی مولانا راشد الحق حقانی، دیگر بھائیوں اور لواحقین و عزیزان سے تعزیت کی، دعائے مغفرت کرائی، اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

بھی پڑھیں: اتحاد بین المسلمین کا فروغ امام حسن (ع) کی سیرت اور ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

وفد نے اس دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک سانحہ کے سفاک قاتلوں اور ماسٹر مائنڈز کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق مرحوم اور مولانا حامد الحق حقانی مرحوم کی امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مولانا سمیع الحق نے اس ملک میں مشکل ترین حالات میں امت کو متحد کرنے کے لیے جرأت مندانہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے وحدت امت کے لیے بانی کا کردار ادا کیا، تمام مسالک کے جید علمائے کرام کو اکٹھا کر کے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا تحفہ ملک کے عوام کو دیا، اور اسی کی برکت سے متحدہ مجلس عمل وجود میں آئی۔

الحمد للہ، اتحاد بین المسالک کا یہ مقدس مشن آج بھی جاری ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے بھی اپنے والد مرحوم کے راستے کو آگے بڑھایا۔ اس حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button