اتحاد بین المسلمین کا فروغ امام حسن (ع) کی سیرت اور ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

15 مارچ, 2025 18:46

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے 15 رمضان المبارک، نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن علیہ السلام کی سیرت و کردار سے استفادہ کرتے ہوئے ہم نے بھی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی جدوجہد کو آگے بڑھایا، جس سے نہ صرف ارض پاک انتشار و افتراق سے محفوظ رہا بلکہ پاکستانی عوام بھی اخوت کی لڑی میں پروئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔

بھی پڑھیں: حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شان حلم و بردباری کے چند نمونے

انھوں نے کہا: آج کے اس کٹھن دور میں جب مسلمان فرقہ واریت، مسلک پرستی، دہشت گردی اور اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لیے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہو کر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے۔ اسی سے دین اسلام کو مستحکم ہو گا اور مسلمان خدا کی دنیا کے وارث ہوں گے۔

2:40 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top