آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی
شیعیت نیوز : شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ دو عرب مسلمان آپس میں تقسیم ہیں۔
دو فیصد یہودیوں نے پوری دنیا پر سامراجیت قائم رکھی ہے، مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، فلسطین میں یورپی ممالک انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔
مسلم پرویز نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں، مقاومت کی راہ میں شہدائے راہ مقاومت یحیٰ سنوار، سید حسن نصراللہ، ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہانیہ نے اپنی عظیم قربانیاں دیں، ان کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی جنگ میں اہم قوت ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
ایم کیوایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کی دعوت افطار میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین ارشاد، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی بھی شریک تھے۔
جمیعت اہلحدیث کے رہنما علامہ مفتی داؤد، اہلحدیث رابطہ کونسل کے رہنما علامہ مرتضیٰ رحمانی، جعفریہ الائنس، جعفریہ آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، تنظیم عزا، علی کونسل، آئی ایس او، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔







