شیعہ سنی مشترکات، سحری کا وقت ایک ہی ہے، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا کہ اہل تشیع اور برادران اہلسنت کے درمیان سحری کے وقت میں کوئی فرق نہیں، ایک ہی وقت ہے۔
صبح صادق تک سحری کرسکتے ہیں، جبکہ افطار کے وقت میں دس منٹ کا فرق ہے، چونکہ قرآن مجید میں روزہ کو رات تک پورا کرنا کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٰطالبان حکومت تقسیم کا شکار آپسی اختلافات بڑھ گئے۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج حقانی مستعفی
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے روزے ایسے ہی فرض کیے ہیں جیسے کہ پہلی امتوں پر فرض کیے گئے تھے۔
اگر نہیں رکھیں گے تو گناہگار ہوں گے، البتہ اگر کوئی شخص مریض ہو یا مسافر تو اسے یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ روزہ نہ رکھے اور رمضان المبارک کے بعد ان روزوں کی قضا کو پورا کرے۔







