اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کی کاروائی، بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کرنے والے 16 دہشتگرد ہلاک

مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جس کے باعث دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا

شیعیت نیوز : بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن کرکے 104 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔

تمام مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے جبکہ مچھ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی ملتان میں انتقال کر گئے

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button