ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لے لیا
شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ نے خلیج فارس کے پانیوں میں اسرائیلی رژیم کے ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ نے خلیج فارس کے پانیوں میں ایک اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے، تاہم اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوجیوں نے نورشمس کیمپ میں 211 عمارتیں تباہ کر دیں
رپورٹ کے مطابق، MSC Aries نامی ایک بحری کنٹینر کو رواں سال 13 اپریل کو ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے آبنائے ہرمز کے قریب ہیلی برن آپریشن کے ذریعے قبضے میں لیا تھا۔ یاد رہے کہ پرتگالی پرچم والے اس جہاز کو زوڈیاک کمپنی چلاتی ہے، جو ایال عوفر نامی صیہونی ٹائیکون کی ملکیت ہے۔







