ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
شیعیت نیوز: ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد ایران، پاکستان اور ہندوستان میں فرزندانِ اسلام پہلی سحری کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کاروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک
ایران، پاکستان اور ہندوستان میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا، اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں اور برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔ واضح رہے کہ فلسطین، سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔







