اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںدنیا

لندن میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پر تکریم شہداء سیمینار کا انعقاد

"شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھرپور اجتماع"

شیعیت نیوز: بمناسبت برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی ودیگر شہدائے اسلام کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء سیمینار لندن میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین برطانیہ و امامینز یو کے کے زیر اہتمام تکریم شہداء سیمینار بمناسبت برسی بانی آئی ایس او ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برطانیہ بھر سے علماء کرام، دانشوران، مومنین و مومنات، تنظیمی افراد و زعماء نے بھرپور شرکت فرمائی۔

اس سیمینار میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے آرگنائزر جناب غلام عباس صاحب و مولانا ہاشم الحسینی نے احسن انداز میں سرانجام دیے اور مولانا ہاشم الحسینی نے تلاوت قرآن پاک سے سیمینار کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکردو میں شہید حسن نصراللہ اور شہدائے القدس کی یاد میں عوامی اجتماع

تکریم شہداء سیمینار سے حجت الاسلام مولانا ہادی شبیری صاحب نے استقبالیہ خطاب فرمایا۔ اس کے علاوہ حجت الاسلام مولانا سید قمبر عباس صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین حسینی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام حر شبیری صاحب نے خطاب فرمایا۔ جناب شجاعت حسین صاحب نے ترانہ پیش کیا۔ شہداء کی یاد سے شرکا کی آنکھیں اشکبار اور روح پرور مناظر تھے۔

آخر میں پینل ڈسکشن کے دوران حجت الاسلام مولانا جناب مشرف حسین الحسینی صاحب، جناب ملک تبرید حسین صاحب، جناب ڈاکٹر حماد نقوی صاحب، جناب ڈاکٹر سید رضا حسین صاحب نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر گفتگو فرماتے ہوئے سامعین کے سوالات کے موثر جواب دیے۔ سیمینار کا اختتام دعائے وحدت سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button