اہم ترین خبریںپاکستان
آئی ایس او پاکستان کی جانب سے 23 فروری یوم تجدید عہد کی مناسبت سے منایا گیا
یوم تجدید عہد کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے، بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہوئی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آج کا دن یوم تجدید عہد کے عنوان سے منایا۔
اس حوالے سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہوئی۔
جو براستہ فیروز پور روڈ اچھرہ سے ہوتی ہوئی شمع سٹاپ پر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جہاں سے شادمان کی جانب سے ہوتے ہوئے شادمان گول چکر، شادمان انڈر پاس، چائنہ چوک اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی باغ جناح اور مال روڈ سے ایجرٹن روڈ پہنچی جہاں سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے اختتام پر طلبہ رہنما نے یوم تجدید عہد کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
ریلی کی قیادت مرکزی رہنماؤں نے کی۔
ریلی میں لاہور بھر کے تمام تعلیمی اداروں سے آئی ایس او کے ارکان شریک ہوئے۔