اہم ترین خبریںپاکستان

معروف نوحہ خواں خواجہ علی کاظم، عظیم تشیع جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دئیے گئے

معروف نعت خواں علی کاظم خواجہ، اور ان کے ساتھیوں کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی

شیعیت نیوز :  16 سالہ معروف نوحہ خواں علی کاظم خواجہ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روڈ ایکسیڈنٹ میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

جس کے بعد علی کاظم خواجہ، ندیم خواجہ اور جان علی شاہ کاظمی کی میتیں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے تدفین کے لیے اسکردو بھجوائی گئیں۔

ایئرپورٹ پر میتوں کو وصول کرنے کے لیے ہزاروں افراد موجود تھے۔

جہاں سے تینوں میتوں کو مرکزی امامیہ جامع مسجد لے جایا گیا اور جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

مرحومین کی نماز جنازہ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے پڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ امین شہیدی کی والدہ کے انتقال کے موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار تعزیت

جنازے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

بعدازاں لاشوں کو تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤوں اسکردو اور شگر لے جایا گیا۔

علی کاظم خواجہ اسکردو کے رہائشی تھے جنہوں نے کم عمری میں ہی اسکردو میں مذہبی اجتماعات میں نعتیں پڑھنا شروع کر دی تھیں۔

وہ ہائی اسکول کے طالب علم تھے اور انہوں نے چند سال قبل منقبتیں اور نعتیں پڑھنے کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button