اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری دہشتگرد کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں نقطہ نظر پیش کیا

شیعیت نیوز : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں نقطہ نظر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانیت’ کو اپنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملکی ترقی میں مثبت کردار میں معاون ثابت ہو، طلبا خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستان بھرکی مختلف جامعات سے آنے والے طلبہ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی دھمکیوں کی کوئی وقعت نہیں، رہنما حماس فلسطین

ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی  کوشش ہمیشہ ناکام رہی  ہے اور رہے گی، ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔

پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ تکفیری دہشتگرد کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں، ہم کبھی بھی ان کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط کرنے نہیں دیں گے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button