اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کی اردن اور مصر کو دھمکی، جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ

شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اردن اور مصر فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو امریکہ ان ممالک کی مالی امداد بند کر دے گا۔
انہوں نے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو آزاد نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اور جلد ہی حماس کو معلوم ہو جائے گا کہ اس دھمکی کا کیا مطلب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب
ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے اس معاملے پر گفتگو کر سکتے ہیں، اور ہفتے کے روز اس معاملے پر حتمی ڈیڈلائن مقرر کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے صرف دو یا تین قیدیوں کی رہائی کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل کو اس معاملے پر کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔ میرے خیال میں ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے کے بعد جنگ بندی ختم ہونی چاہیے۔
دوسری جانب، امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کے اس مطالبے اور غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور اسے ایک غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیا ہے۔